|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ جب تک گوادر کے عوام کو پانی میسر نہیں ہوگا تو ایسا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ حکمران اپنی غلطی کا اعتراف کر تے ہوئے ناکامی تسلیم کر یں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی اورجمہوری جماعت ہے اور عوام کے حقوق پر کوئی بھی سودا بازی کرنے کو تیار نہیں ہے جو لوگ بلوچ کے نام پر سیاست کر رہے ہیں وہ آج ناکامی سے دوچار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں لو گوں کو پانی میسر نہیں ہے اور حکومت بڑے بڑے دعوے کر کے کہ بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ایسا کچھ بھی نہیں ہے حکومت جو وعدے عوام کے ساتھ کر رہے ہیں ۔

ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے آج بھی گوادر کے عوام پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے ایسے منصوبوں اور ترقی کا کیا فائدہ جس سے عوام مستفید نہ ہو اگر حقیقی معنوں میں گوادر کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو سب سے پہلے سے وہاں کے عوام کے بنیادی ضروریات پورے کئے جائے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے حقوق کی حقوق کی ترجمانی کی ہے اور عوام بھی اس کی گواہی دیتے ہیں کہ جو لوگ آج بلوچوں کے نام پر اقتدار میں بیٹھے ہوئے انہوں نے چار سال کے دوران مایوس کیا اور بلوچ علاقے پسماندگی اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی سوچ پر نظر رکھنی والی جماعت لے اور ہم آج بھی ملک میں اداروں کی بالادستی چاہتے ہیں جب تک ملک میں جمہوری نظام نہ ہوں تب تک ملک میں کوئی بھی نظام نہیں چل سکتا۔