کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں وی آئی پی آمد ورفت نہ ہونے کے باوجود ٹریفک کا نظام درہم برہم ٹریفک پولیس کا کوئٹہ شہرمیں نہ ہونے کے برابر گشت جاری تھا تاہم ٹریفک کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس ناکام رہی خاص طورپر ایمبولینسوں کے ذریعے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامناْ
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اچانک تین چھٹیوں کے بعد کاروبار زندگی شروع ہونے اور سرکاری دفاترکھلنے کے بعد اچانک کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور خاص طورپر ان دنوں کوئٹہ شہر میں بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں انہیں واپس گھر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انکی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئی ۔
تاہم فوری طورپر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ وی آئی پی آمد ورفت نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا کوئٹہ شہر میں شدید سردی کے باوجود رات گئے تک مختلف علاقوں میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا جن میں زرغون روڈ ،جناح روڈ ،بینظیر فلائی اوور،پشین اسٹاپ،میر جعفرخان جمالی روڈ پر ٹریفک جام کے باعث عام شہریوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
خاص کر ایمبولینسوں میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ٹریفک پولیس کی کوششوں کے باوجود بھی ٹریفک جام کا سلسلہ پیر کی رات تک جار ی رہا ۔
کوئٹہ ،ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقراررکھنے میں ناکام
وقتِ اشاعت : December 5 – 2017