خضدار : ضلع خضدار میں سردی کی شدت کی وجہ سے قیمتی جنگلات انتہائی تیزی کے ساتھ کاٹے جارہے ہیں ۔
خضدار بلوچستان کا دوسرا شہر ہے یہاں کے شہری آبادی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے تاہم ان لوگوں کے پاس سردی سے بچنے گھریلو استعمال کے لئے لکڑی جلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے یہ لوگ اس غرض سے لکڑی خرید کر جلاتے ہیں کوینکہ ایل پی گی گیس کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ غریب لوگوں کی قوت خرید سے بالا ہیں ۔
واضح رہے کہ ضلع خضدار کے لئے گیس کے فراہمی کے منصوبہ کا بارہا اعلان کیا گیا کہ خضدار شہر کو بجلی کی طرح دادو سے گیس کی فراہمی کی جارہی ہے اس بارے میں وزرائے اعظموں و عومی نمائندوں نے اعلانات بھی کیا خضدار شہر کے لئے گیس ڈپو فراہمی کے منظوی کا اعلان بھی ہوا لیکن یہ تمام اعلانات ابتک تشنہ تکمیل ہیں۔