دشت : مستونگ کے علاقہ دشت تیرہ میل کے قریب دو تیز رفتار کاروں میں تصادم 2 افراد جاں بحق 7 زخمی ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق دشت تیرہ میل کوئیٹہ سبی شاہراہ پر دو تیزرفتارکاروں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد گل محمد اور سعیداللہ موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 7 افراد عبدالرحمٰن محمد طاہر ندیم نورمحمد امان اللہ اور لقمان خان شدید زخمی ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق جیکب آباد اور کوئیٹہ سریاب سے بتائی جارہی ہے جبکہ مقامی لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو ضروری کاروائی کے بعد کوئیٹہ منتقل کر دیا