|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2017

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : بلوچستان بھر میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریبات کاانعقاد جس میں مقررین نے زور دیا کہ ووٹرز کو اپنے حقوق سے متعلق معلومات کیلئے رہنمائی کا سلسلہ وقتاًوفوقتاً جاری رہنا چاہئے۔

اس سے ووٹرز اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنے کے فیصلے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، بلوچستان بھرکے طرح ڈیرہ بگٹی میں ووٹرزآگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر الیکشن کمیشن کی جانب سے واک اورسیمینارکااہتمام کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں واک اور سمینار کا اہتمام کیاگیاجس میں ڈیرہ بگٹی کے آفیسران اورقبائلی عمائدین کے ساتھ عوام کی بڑی تعدادمیں واک اور سمینار میں شریک ہوئے سیمینارکیشرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسلیمان بلوچ مرکزی جامع مسجدکے خطیب اورممتازقبائلی رہنمامولانارضامحمدبگٹی میرعبدالغفوربگٹی وارڈنمبر5کے کونسلرفاروق بگٹی محمدعظیم بگٹی اوردیگرنے کہاکہ ووٹ ایک امانت اورگواہی ہے اس کوخوب سوچ وسمجھ کردیناہے اوراگرووٹ کے غلط استعمال یااستعمال ہی نہ کرناامانت میں خیانت اورغلط گواہی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ کی درست استعمال تمام مسائل کی حل کی کڑی ہے اسکودرست استعمال کرکے اپنی ملی وقومی فریضہ کواحسن اندازمیں سرانجام دیں آخرمیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسلیمان بلوچ نے تمام شرکاکاتہ دل سے شکریہ اداکیا،الیکشن کمیشن کچھی کے زیر اہتمام قومی ووٹرزڈے کے موقع پر ڈسڑکٹ اسمبلی ہال ڈھاڈر میں سیمینارمنعقد کیا گیا جسکے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کچھی امان اللہ خلجی تھے ۔

سیمینار میں ضلع کچھی کے سیاسی سماجی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کچھی امان اللہ خلجی ، الیکشن کمشنر کچھی محمد اصغر،محمد اکرم ،محمد عارف سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی پرچی نہ صرف حق رائے دہی ہے بلکہ ایک قومی فریضہ بھی ہے جسکا اندراج ضروری ہے ۔

جسمیں خیانت نہیں کرنی چاہیئے حق رائے دہی میں عوام مستحکم اور حقیقی جمہوریت کی تعین اور اچھے لیڈرز کو منتخب کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا اور انہیں شعوری طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ترغیب دینا ضروری ہے تاکہ انکے ووٹ کی طاقت سے انکے آنے والوں دنوں کیلئے تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ،ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان گوادر نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس حق کو صحیح استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے “قومی ووٹرڈے” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار کے مہمان خاص آئی جی پولیس مکران ریجن ندیم حسین تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالواحد بلوچ نے کی۔ سیمینار سے ٹاؤن کمیٹی گوادر کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی، ای ڈی او تعلیم منیراحمد بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، ووٹ ایک مقدس امانت ہے، عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ ہونا چاہئے۔

سیمینار میں بتایا گیا کہ انتخابی نظام کی بہتری اورشفافیت کے لئے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ کے تجربات بھی کئے جارہے ہیں جو اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔ صحیح ووٹ کے استعمال سے جمہوریت مستحکم ہوگی اور ملک وقوم کی ترقی کی باگ ڈور ایماندار لوگ سنبھال سکیں گے۔ 

مقررین نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہم سب کا قومی فرض ہے اور اس میں کسی بھی سیاسی اثرورسوخ کو برداشت نہ کریں۔ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ ایک اہل شخص کا انتخاب ہوسکے جو ہمارے ملک وقوم کے مستقبل کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے،ملک بھرکی طرح جعفرآباد میں بھی سات دسمبر کوووٹر ڈے کے طور پرمنایا گیا ۔

ڈیرہ اللہ یار میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں الیکشن کمشنر چھتوخان ضلع چیئرمین میرزبیراحمد جمالی میراسفند یار جمالی سمیت یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ،شہریوں اسکول کے طلباء اوردیگر مکتبہ فکرکے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پرمقررین کاکہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جسے سوچ سمجھ کراستعمال کرناچاہیے انکا کہنا تھا کہ ووٹ کی حق تلفی انسانی حقوق کی حق تلفی ہے ،قومی ووٹر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا سیمینار زیر صدارت ڈائریکٹر الیکشن کمشنر محمد عبدالودود منعقد ہوا جس کے مہمان خاص میر سیف اللہ ڈومکی چئیرمین یوسی بختیار آباد ڈومکی تھے ۔

سیمینار میں ارباب قادر بخش ایری ،عبدالحمیدابڑو ڈی ڈی ای اوبھاگ ،غوث بخش بھٹی ڈی ڈی ای او ،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مقصود احمد ہانبھی ،میرحاجی خان سومرو،رحیم بخش بھٹی سمیت معتبرین وکونسلران نے شرکت کی ،ووٹرکے عالمی دن کے حوالے سے صحبت پورمیں ضلعی الیکشن کمیشن کے آفس میں آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینارمنعقدکیا گیا۔جس میں ضلع بھر سے یونین کونسلزچیئرمینوں ،کونسلران ،سیاسی سماجی شخصیات محکمہ تعلیم کے افسران ودیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

اس موقع ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیرخان مری ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرصیفل خان بمبل ،ودیگرمقررنین نے خطاب کرتے ہوئے۔ووٹ کی اہمت کواجاگرکیا اورووٹرکے عالمی دن کے مناثبت سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ ہی انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔بہترجمہوریت کیلئے ووٹ کے صحیح استعمال کو اجاگرکیا گیا۔