سبی: سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ میں اپنے استعفٰی کے فیصلے پر قائم ہوں استعفیٰ واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا استعفیٰ کی واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میں نے دو ٹوک الفاظ میں اپنا موقف پیش کیا کہ میں اپنے اختیارات میں بے جاہ مداخلت کسی صورت قبول نہیں کروں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے سبی کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں میرے استعفیٰ کی واپسی کی خبر گردش کررہی ہے جو کہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے استعفیٰ کے فیصلے پر قائم ہوں اور استعفیٰ واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران میں نے دوٹوک موقف اپنایا کہ میں اپنا استعفیٰ کسی صورت واپس نہیں لوں گا اختیارات میں بے جا مداخلت کے باعث میں کسی بھی طرح وزارت کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں میرے استعفٰی کی واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں
استعفیٰ واپس نہیں دوستین ڈومکی کی تردید
وقتِ اشاعت : December 10 – 2017