کوئٹہ : بلوچستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل قونصل محمد رفیعی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان دو ہمسائے اسلامی وبرادر ممالک ہیں جن کے درمیان تاریخی ،سیاسی ،سماجی ،ثقافتی ،علمی اور مذہبی حوالے سے باہم احترام پر مبنی بہت ہی خوشگوار تعلقات قائم ہے ۔
لہذا گزشتہ دو سالوں سے کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قونصلیٹ اورپاکستان کے دوسرے شہروں میں موجود ہمارے قونصل اور سفارتخانوں کی سرگرمیوں میں شامل سب سے پہلی ترجیح دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کا فروغ ہے جو کہ ہمیں ہمارے اعلی حکام کی جانب سے ملے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ،توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران کے کردار پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سیمینار میں وزراء ،دانشور ،سیاسی ومذہبی شخصیات ،اساتذہ کرام ،طلبہ وطالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
ایرانی کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہاکہ الحمداللہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے متعلقہ حکام کی اچھی تعاون سے تجارتی درآمدات اور برآمدات میں مجموعی طوپر مزید 35فیصد اضافہ ہوا ہے اسکے علاوہ ہمارے تمام قونصل او رسفارتخانے پاکستانی خاص کر بلوچستانی تاجروں کو سہولیات مہیا کررہی ہے ۔
لہذا ہماری اپنے برادر اسلامی ملک پاکستان کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی درخواست ہے کہ وہ تجارت کی فروغ کیلئے ایرانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرے۔
انہوں نے کہاکہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای رہبر معظم اور ہمارے صدر محترم جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے نئی پالیسی کے تحت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات خاص کر تجارت کے حوالے سے تاکید کئے ہیں اور اس حوالے سے واضح طورپر اعلان کرنا چاہیے گا کہ ہم اپنے ضروریات کی تمام اشیاء پاکستان سے درآمد جبکہ پاکستان کی ضرورت پر مبنی تمام اشیاء پاکستان کو برآمد کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حاضرین محترم یقیناآپ کو یاد ہوگا کہ ہمارے صدر محترم نے تقریباً 2سال قبل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے ساتھ 5ارب ڈالر پر مشتمل تجارتی معاہدے پر دستخط کئے تھے اور یہ ہدف آئندہ 5سالوں کیلئے مقرر کیا گیا تھا ۔ہمیں امید ہے کہ ہم آئندہ 3سالوں میں اس ہدف تک پہنچنے میں نہ صرف کامیاب ہونگے بلکہ دونوں برادر اور اسلامی ممالک تجارت کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرینگے ۔
انہوں نے کہاکہ یقینی بات ہے کہ 5ارب ڈالر تجارت کو ہم حوالہ کے ذریعے روایتی طریقوں سے انجام نہیں دے سکتے اس کیلئے بینکنگ نظام کا ہونا نہایت ہی ضروری ہے اور ایران سے تقریباً کوئی 25بینکوں نے پاکستان میں برانچز کھولنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہیں ۔
پاکستان اور ایران ہمسایہ برادر اسلامی ممالک ہیں، محمد رفیعی
وقتِ اشاعت : December 10 – 2017