کوئٹہ: نوشکی میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کر کے شدیدا حتجاج کیا جس سے تمام کاروباری مراکز بند رہے ۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تاجر برادری اور دکانداروں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اور پرامن احتجاج کیا اس دوران تمام کاروباری مراکز بند رہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی عرصے سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں تواتر کیساتھ جاری ہے گزشتہ روز بھی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور دکان سے ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے انتظایہ خاموش تماشائی بنی ہوئی تا ہم ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے دکانداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔
نوشکی،چوری و ڈکیتی کے وارداتوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
وقتِ اشاعت : December 10 – 2017