|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے کارروائی کے دوران تاوان کیلئے اغواء کئے گئے شخص کو بازیاب کرالیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق 5دسمبر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک 5سے نامعلوم افراد نے ایک شخص ارباب عبدالروف کاسی کو اغواء کرکے انکے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔

دوران تفتیش پولیس نے ایک شخص نجیب اللہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جس کی نشاہدہی پراتوار کو پولیس نے کوئٹہ کے علاقے بروری میں چھاپہ مارکر تاوان کیلئے اغواء کئے جانے والے شخص ارباب عبدالروف کاسی کو بازیاب کرالیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔