|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کے کارکن یہاں کے عوام کے بنیادی حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کے لئے پارٹی کو مضبوط اور منظم بنا نے کے لئے عوام کیساتھ اپنی قریبی روابط اور سیاسی سر گرمیوں میں تیزی لانے کی بھر پور جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کو ہر جگہ پر اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

کیونکہ یہاں کے عوام کی نظریں پارٹی کی اصولی موقف اور جدوجہد کی طرف مرکوز ہے دیگر جماعتوں نے اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد عوامی مسائل کو مکمل طور پر خاموشی اختیار کر کے عوام کو مکمل طور پر نظرانداز کیا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی کمیٹی اراکین اختر حسین لانگو، غلام نبی مری ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ندیم دہوار، صدام حسین مینگل، کاول خان مری، ریاض مینگل نے کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں کلی ترخہ اور مینگل کالونی تختانی بائی باس میں منعقد ہ کارنر مینگوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رضا جان شا ہی زئی نے سرانجام دیئے مقررین نے کہا کہ آج حکمرانوں کے ناکام طرز حکمرانی کی نتیجے میں یہاں کے عوام کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہو تے چلے آرہے ہیں اور حکمرانوں نے کبھی بھی یہاں کے عوام کی اجتماعی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دیا اور وہ صرف اور صرف اپنے اقتدار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کرپشن ، مفاد پرستی ، موقع پرستی کو تقویت دینے میں مصروف عمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ کے شہری اس شدید سردی کے موسم میں بھی گیس کی سہولت سے محروم اور عوام گو نا گو مسائل سے دوچار ہے پینے کے صاف پانی ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ تعلیم، صحت ، روزگار نہ ہونے کے برابر ہے ۔

کوئٹہ میں ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے شہری سنگین مسائل سے دوچار ہے کوئٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے نتیجے میں شہری عذاب اور مشکلات میں مبتلا ہے ۔

حکمرانوں کے پاس ایسے کوئی منصوبے نہیں ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے سکے ایسے حالات میں یہاں کے عوام موجودہ حکمرانوں کے پالیسیوں سے نالا ں ہے اور وہ مشکلات ومسائل سے چھٹکارا حاصل کر نے کے لئے ان نظریں بی این پی سے وابستہ ہیں ۔

لہٰذا پارٹی کے کارکن عوام کی بڑھتی ہوئی اعتماد اور خواہشات اور اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ان گھمبیر مسائل سے عوام کو نکالنے کے لئے اپنے تمام تر توجہ پارٹی کو نظریاتی بنیادوں پر مضبوط اور محکوم بنانے کیلئے دن رات کو ایک کر کے جدوجہد میں تیزی لائے اور عوام کے ہر مسائل میں عوام کے صفوں میں موجود ہو کر عوام کی رہنمائی کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سیاسی، شعوری اور قومی جدوجہد کی طرف راغب کریں تاکہ حکمرانوں کے ناروا سلوک پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جدوجہد کریں۔