تہران : توقع ہے کہ امریکہ ایران کے جوہری معاہدے سے ایک ماہ کے اندر علیحدگی اختیار کرے گا۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے امریکی تجزیہ کاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدر مغربی ممالک اور امریکی کانگریس سے شدید ناراض ہیں کہ انہوں نے ایران کے خلاف ان کی کارروائی کی حمایت نہیں کی، یہ عین ممکن ہے کہ صدر ٹرمپ اگلے ماہ ایران جوہری معاہدے سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیں گے۔
گزشتہ 13اکتوبر کو امریکی صدر یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی تصدیق کرے گی ، ان کا رد عمل اس وقت سامنے آیا جب آئی اے ای اے بین الاقوامی جوہری ادارے نے یہ تصدیق کر دیا کہ ایران جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کررہا ہے۔
لیکن امریکی صدر ایران کے جوہری معاہدے سے سخت ناراض ہیں اور ہر قیمت پر اس کا خاتمہ چاہتے ہیں ، اس لئے انہوں نے اپنا غصہ یورپی ممالک اور امریکی کانگریس پر اتارا