کوئٹہ : احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر کے روبرو بلو چستان پبلک سروس کمیشن کیس کی سما عت ہو ئی جس میں مزید3گواہان استغاثہ کے بیا نا ت قلمبند کر لئے گئے اب تک مذکورہ کیس میں 24گواہان کے بیانا ت قلمبند کئے جا چکے ہیں ۔
گزشتہ روز احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید نا صر کے روبرو کیس کی سما عت شروع ہو ئی تو تما م ملزمان برضمانت و برحراست اورفریقین کے وکلا ء عدالت میں مو جو د تھے اس موقع پر نیب بلو چستان کی جا نب سے 3گواہان استغاثہ ہینڈ رائیٹنگ ایکسپرٹ محمد عمر ،بلو چستان پبلک سروس کمیشن کے سپرٹینڈنٹ ظفر رضوی اور محمد حنیف کو پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے بیانا ت قلمبند کروا دئیے بعد ازاں کیس کی سما عت کو 19دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔
یاد رہے بلو چستان پبلک سروس کمیشن کے سابقہ چیئر مین محمد اشرف مگسی ،ڈپٹی ڈائریکٹرز نیاز محمد کا کڑ اور عبدالوحید کے خلا ف نیب کی جا نب تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر کے ریفرنس عدالت میں پیش کیا گیا تھاجس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پبلک سروس کمیشن میں ملی بھگت اور اقربا ء پروری کی بنیاد پر مقا بلے کے امتحانا ت میں منظور نظر اور قریبی رشتہ داروں کوکا میاب قرار دے کر انہیں اہم پوسٹوں پر تعینا تی کے لئے سفارش کی تھی مذکورہ کیس میں اب تک 24گواہان کے بیا نا ت قلمبند کر لئے گئے ہیں ۔
پبلک سروس کمیشن کیس ،تین گواہان استغاثہ کے بیا نا ت قلمبند کر لئے گئے
وقتِ اشاعت : December 14 – 2017