|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2017

کوئٹہ:  گزشتہ تین دہائیوں سے اردو ، براہوی اور پشتو ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والے صوبے کے معروف ٹی وی اداکار عبدالقادر بلوچ انتقال کر گئے۔

بلوچستان کے مشہور ومعروف اداکار گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے جنہیں گزشتہ روز علاج کیلئے کراچی لے جایاگیاتھا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،عبدالقادر حارث نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ فن کی خدمت میں گزارا،سن 80کی دہائی سے ریڈیو پاکستان کوئٹہ اور بعد ازاں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے پی ٹی وی کوئٹہ کے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیاتھا، وہ بیک وقت اردو، براہوی اور بلوچی کے ڈراموں میں کام کرتے رہیں۔

معروف براہوی ’’ڈرامہ تلخو نا جن ‘‘سے انہیں نمایاں شہرت حاصل ہوئی اور ان کے کردار کو وسیع پیمانے پر عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ، کچھ برس قبل پاکستانی فلم مور میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا جو ان کا آخری کردار ثابت ہوا۔