کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر کبیر محمد محمد شہی نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے شرکت کر کے جمہوری روایات کی پاسداری کی اور دنیا کو ایک پیغام دیا گیا کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے ۔
آرمی چیف اور دیگر عسکری قیادت نے سینیٹ کمیٹی کوان کیمرہ بریفنگ دی اور مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام نے آکر پارلیمان کو بریفنگ دی اوریہ بہترین روایات قائم ہوئی اور جس طرح ملک میں افواہی گردش کر رہی ہے کہ کچھ ہونیوالا ہے اب کچھ نہیں ہوگا سب ٹھیک ہے ۔
عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان جو اختلاف رائے کی باتیں ہو رہی تھی وہ سب دم توڑ گئے اور ہم سب ایک پیج پر ہے فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان اچھے گفتگو ہوئی سوالات واجوابات ہوئے اور دنیا کو ایک اچھا پیغام مل گیا پاکستان میں عسکری اور سیاسی قیادت مل کر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو بھی تسلیم کر لیا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ سے حلقہ بندیوں سے متعلق بل بھی اکثریت رائے سے منظور ہوئے اور قومی اسمبلی سے پہلے منظور ہو چکی ہے بلوچستان کی تین نشستوں میں اضافہ ہواہے دو جنرل اور ایک اسپیشل نشست کا اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی پانچ نشستوں کا اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے اور حکومت کی مدت پوری ہونے سے ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہو گا اور ملک میں آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہے گی ۔
آرمی چیف نے جمہوری روایات کی پاسداری کرکے بہترین روایت قائم کیا، کبیر محمد شہی
وقتِ اشاعت : December 20 – 2017