کوئٹہ: 17دسمبر کو میتھوڈسٹ چرچ پر حملے میں زخمی ہونے والے41مریض گھروں کو منتقل16مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں زیر علاج مریضوں میں تین سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر جبکہ دیگر جنرل آئی سی یو،سرجیکل،ہڈی وجوڑ وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد اور بہتر نگہدائش فراہم کی جارہی ہے، واضح رہے کہ چرچ خودکش حملے میں نوافراد جاں جاں بحق جبکہ57دھماکہ خیزمواد اورشیشے لگنے سے زخمی ہوئے تھے ۔
وزیراعلیٰ نے گذشتہ روز سول ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی تھی کہ حادثہ میں زخمی افراد کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بدھ کے روز وفاقی وزیر شمارات کامران مائیکل سمیت ودیگر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
چرچ حملے کے 41مریض ہسپتال سے فارغ
وقتِ اشاعت : December 21 – 2017