|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2017

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میرظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،کوئی بچا نہیں سکتا، ن لیگ نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفرا للہ جمالی نے کہا کہ نوازشریف کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں بنیں گے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف محنتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بننے کی میں نے مخالفت کی تھی ۔ موجودہ فیصلوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

مسلم لیگ ن نے فیصلہ بہت تاخیر سے کیا ، نون لیگ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے کوئی نہین بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کئی بار کہا آپ غلط راستے پر جارہے ہیں ۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ طاقت ان کے ہاتھ سے جارہی ہے۔