حب : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے کارکن پارٹی پروگرام آگے بڑھائیں آنے والا وقت ہماراہی ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں بی این پی عوامی خضدار کے رہنما ادریس بلوچ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاوفد میں بی این پی عوامی خضدار کے رہنما میرعل حسن لہڑ ، نور دین چھٹہ، میر نادر لہڑ شامل تھے۔
میر ظفراللہ خان زہری نے کہاکہ بی این پی عوامی بلوچستان کی سب سے بڑی قوم پرست پارٹی بن کر ابھری ہے بلوچ قوم اور بلوچستان میں بسنے والے عوام کی امیدیں بی این پی عوامی سے وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہاکہ بی این پی عوامی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں پارٹی نے ہر فورم پر بلوچ قوم اور بلوچستان کی بھر پور نمائندگی کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کی سب سے بڑی قوم پرست پارٹی بننے کا اعزاز حاصل ہے۔
انھوں نے کہاکہ سابق دور حکومت میں ہماری پارٹی نے صوبائی حکومت میں حصہ دار رہ کر ریکارڈ ترقیاتی کام کی اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کی، انھوں نے کہا کہاکہ آئندہ انتخابات میں بھی بی این پی عوامی بھرپور کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو ٹف ٹائم دیگی، انھوں نے کہاکہ کارکن پارٹی پروگرام گھرگھر پہنچا کر تیاریاں شروع کریں۔
آئندہ انتخابات میں مخالفین کوٹف ٹائم دیں گے، ظفر زہری
وقتِ اشاعت : December 22 – 2017