نوکنڈی: نوکندی،سیندک کے سوشل فنڈزسے نوکنڈی کے لیے ریلیز ہونے والے جرنیٹرزمیں انرجی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بڑی پیمانے پر کرپشن ہوئی ہیں جس طرح اسٹرئٹ لائٹس میں ہونے والے کرپشن پر کیس دائر کیا تھا اور بہت جلد انرجی ڈپارٹمنٹ کی کرپشن کے خلاف عدالت میں کیس کرونگا۔
ان خیالات کااظہار یونین کونسل نوکنڈی کے چیرمین حاجی عرض محمد بڑیچ نے نوکنڈی پریس کلب فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکنڈی کے لیے سیندک کے سوشل فنڈز سے جوجرنیٹر ریلیز ہوئے تھے ۔
ان میں انرجی ڈپارٹمنٹ نے بڑی پیمانے میں کرپشن کی ہے انہوں نے کہ ان جرنیٹرز کے متعلق ہمیں پہلے یہ خدشہ تھاجومیں نے چیف کیسکو ،ایکسین واپڈااور ایس ڈی او کولیٹر تحریر کیا تھا اور ہماری یہ تحفظات تھی کہ ان نئے جرنیٹر کوبقاعدہ چیک کرنے کے بعد اینڈ ٹیکنگ کرے اور یہ بھی لکھا تھا کہ اگر جرنیٹر کم مدت میں خراب ہوئے تو اس کی زمہ داری کیسکو حکام اور واپڈا حکام پر عائد ہوگی جومیرے پاس بطور ثبوت لیٹر کی کاپیا ں پڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیندک کے سوشل فنڈز سے جرنیٹرز انرجی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لیے گئے ہیں اور ان کے پیسے کرپشن کی نذر ہوگئی ہیں اور نوکنڈی کے لیے لو ر درجے کا جرنیٹر بھیجے گئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح میں نے اسٹریٹ لائٹس میں ہونے والے کرپشن کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا ہے اور بہت جلد انرجی ڈپارٹمنٹ کی کرپشن کے خلاف کورٹ سے رجوع کرونگا کیونکہ ہمیں پہلے یہ خدشہ تھا کہ فنڈزکے یہ پیسے کرپشن کی نذرہونگے اور میں نے اپنی تحفظات کودور کرنے کے لیے کیسکووواپڈاحکام کولیٹربھی لکھے تھے انہوں نے واپڈاحکام سے مطالبہ کیاکہ وہ نوکنڈی کے خراب جرنیٹر کی فنی خرابی دور کرکے بحال کرے ۔
نوکنڈی ،سیندک سوشل فنڈز میں خرد برد یونین کونسل کی جانب سے شدید احتجاج
وقتِ اشاعت : December 23 – 2017