|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2017

کوئٹہ:  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کول مائن ورکرز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر کول مائن ورکرز کی گاڑی پر اس وقت مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جب وہ کیلئے مچھ جارہے تھے فائرنگ کی زد میں آکر حبیب اللہ ،عبدالحسین ،سید مبارک اور یونس زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،لاشیں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

زخمیوں کا تعلق ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سے بتایاجارہاہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ،دریں اثناء واقعہ کا مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں شالکوٹ پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل ،اقدام قتل اورانسداد ہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔