|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2017

کوئٹہ: کیسکو بلوچستان نے 156کلومیٹر طویل نئی پسنی اورماڑہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل کر لی نئی ٹرانسمیشن لائن کو ایران سے آنے والی بجلی کے ساتھ با قاعدہ طور پر منسلک کر دیا گیا۔

نئی ٹرانسمیشن لائن کو آج شام کوانرجائز کر دیا گیا ایران سے آنے والی بجلی سے منسلک ہونے کے بعد اورماڑہ کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا اس سے قبل اورماڑہ کو سمال پاور ہاس سے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔