|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2017

کوئٹہ:  کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات خا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوارڈینشنل کمیٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن خضدارمیونسپل کمیٹی خاران میونسپل کمیٹی مستونگ میونسپل کمیٹی نال میونسپل کمیٹی وڈھ کے سال 2017 ,18 کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کی منظوری لی گئی اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار عبدالقیوم عمرانی ،چئیرمین میونسپل کمیٹی خاران ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ خضدار حمید اللہ بلوچ،اکبر علی مزارزئی چیف آفیسروڈھ آزاد خان چیف آفیسر خاران ممتاز احمد ودیگر نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ۔

اجلاس کو بتایا گیاکہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے لئے تقریبا دو کروڑ روپے کی لاگت سے جدید مشینری خریدی گئی ہے جس سے خضدار شہر کو صاف و ستھرابنانے میں مدد ملے گی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اور چیف آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں ۔

اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی چونکہ میونسپل کمیٹیوں کے پاس عملہ اور مشینری پہلے سے موجود ہیں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ سرکاری پیسہ عوام کی ا مانت ہے انہیں سوچ سمجھ کر استعمال میں لائیں ۔

ایسے منصوبے بنایاجائے کہ جس سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کرسکیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو بہت جلد قلات ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیز جاکران کے کاموں کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں گے اور میں خود بھی ترقیاتی کاموں کادورہ کرونگا کہیں بھی کوتاہی یا سرکاری وسائل کا ضیاع نظر آیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اجلاس میں میونسپل کمیٹی وڈھ کے لئے فائر بریگیڈ اور ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سفارشات ارسال کی گئی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک بین الاقوامی شاہراہ کے زد میں آنے والے اراضی مالکان کے معاوضہ کے فوری ادائیگی کے لئے حکمت عملی تشکیل دی گئی جبکہ قومی شاہرات پر آنے والے خطرناک موڑوں کو وسیع اور کشادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور اس حوالے سے نیشنل ہائی وے احکام کو بھی ہدایات جاری کی گئی ۔

اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدلمنان ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ایم ایٹ علی رضا ،ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد جلال الدین ،ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ ،ڈپٹی کمشنر واشک بشیر احمد ،ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاحالدین نورزئی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربرہان موجود تھے۔