|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2017

پشاور: تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو بن چکے ہیں تبدیلی کے نام پر نظریاتی کارکنوں پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کیا جارہا ہے یہ چور ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے،  عمران نیازی پہلے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔ 

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہی بلکہ ایک نئے سال کے آغاز پر نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والی ہوں اور وہ جماعت تحریک انصاف نظریاتی ہوگی جس میں جہاز والے نہیں بلکہ غریب کارکنان ہوں گے۔

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا میں تاجروں کو قتل کیا جارہا ہے اور پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے۔