|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2017

 اسلام آباد: موٹر وے پولیس نے کالا شاہ کاکو کے قریب پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا مقررہ رفتارسے زیادہ تیزگاڑی چلانے پرچالان کردیا ہے۔

 پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اسلام آباد سے براستہ موٹروے لاہورجارہے تھے کہ کالا شاہ کاکوکے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پٹرولنگ آفیسر اعجاز انجم نے ان کا چالان کردیا۔

موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اجے بساریا موٹروے پر مقررہ حد سے زیادہ رفتارپرگاڑی چلارہے تھے، جس پران کا 750 روپے کا چالان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وسیم اکرم سمیت کئی اہم شخصیات کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوچکا ہے۔