|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے قریبی رفقاء کی ہزاروں ساتھیوں سمیت شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کا سردار اختر جان مینگل پر اظہار اعتماد نے بلوچستانی عوام میں نیا جوش ولولہ پیدا کیا ہے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی بیان میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی قیادت میں نئے شامل ہونے ساتھیوں کی شمولیت کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور ان کے حامیوں کی بی این پی میں شمولیت سے بلوچستان میں سیاسی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئیگی لوگ جو ق در جوق شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام صرف بی این پی کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں بلوچستان اور بلوچ عوام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے صوبے کے عوام کو لوٹ مار ، کرپشن اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ریڈزون میں بھی نہتے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔

پلڈاٹ رپورٹ کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے گزشتہ روز کے پروقار تقریب میں سجادہ نشین دوپاسی سید سلطان شاہ دوپاسی اپنے سینکڑوں ساتھیوں ، قاری اختر کھرل اپنے ساتھیوں سمیت اسی طرح سردار علاؤالدین ترین ، سردار زادہ بشیر احمد محمد شہی ، ملک عطاء محمد شاہوانی ، محمد اسلم رئیسانی ، میر شہر یار خان ساتکزئی ،مبارک علی ہزارہ ، ملک شیر احمد ساتکزئی ، ڈاکٹر صلاح الدین سمالانی ، جنگی خان رئیسانی ، ٹھیکیدار نیاز محمد بنگلزئی ، سابق ناظم شیر احمد بنگلزئی ، وڈیرہ قادر بخش لانگو ، وڈیرہ عبدالطیف مری ، چوہدری رام چند ، ملک زمان کرد ، خادم حسین چانڈیو ، محمد اسماعیل کرد ، میر حبیب اللہ شاہوانی ، فرید احمد بنگلزئی ، محمد نعمان رئیسانی ، صغیر احمد رند ، محمد بخش لہڑی ، نصر اللہ لہڑی ، حاجی عبدالغنی رئیسانی ، غلام رسول لہڑی ، نادر خان مگسی ، رحیم جان رئیسانی ، شاہ محمد لانگو ، وڈیرہ گل حسن کھوسہ ، مٹھا خان بوہڑ ، رئیس محمد عثمان چوٹائی ، حاجی خان محمد لہڑی ، یار محمد رئیسانی ، چیئرمین امام بخش چوٹائی ، وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ، حاجی رحیم ترین سئگئی ، نور احمد ببری ، عزیز الرحمان سارنگزئی ، خان قمبرانی ، لالہ محمد یوسف بنگلزئی ، وڈیرہ حاجی عبدالصمد کھوسہ ، ٹکری میر احمد رئیسانی ، ناصر ملازئی ، ملک سانول خان رئیسانی ، لعل محمد یوسفزئی ، حاجی لعل جان جتک ، ماسٹر مولا بخش پیچوری ، میر گل جان شاہوانی ، حاجی میر نصر اللہ خان رستم زئی ، ڈاکٹرعبدالقدیر سارنگزئی ، فیصل یوسفزئی ، ظہور احمد جاموٹ، حاجی یار جان رئیسانی ، عبدالقیوم کرد ، مہیم خان شیرانی ، میر شعیب سرپرہ ، جہانزیب خان کاکڑ ، منظور احمد بوہڑ ، میر رب نواز ، محمد صادق لاڑک ، رئیس فرحان جمالی ، تاج محمد باوزئی ، محمد ظاہر رئیسانی ، میر عبدالخالق رند ، محمد طاہر ، اعجاز محمد حسنی ، شوکت بلوچ نے اپنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

پارٹی بیان میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے اور ساحل وسائل کی حفاظت اور حقوق کی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے –