نئی دلی: کلبھوشن یادو کے والدین اور اہلیہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی تھی۔ ملاقات کے بعد دونوں خواتین گزشتہ روز ہی براستہ مسقط بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ ملاقات کا احوال جاننے کے لئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن کے اہل خانہ کو طلب کررکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کلبھوشن کے اہلِ خانہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی، اور گزشتہ روز کلبھوشن یادو سے ہونے والی ملاقات کے حوالے آگاہ کیا۔ ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ سمیت بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔