|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2017

کوئٹہ:  صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غیور نوجوانوں کو ورغلانے کا دور گزر گیا ہے اب بلوچستان کے عوام ترقی چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر نوابزادہ میر شہک جان شاہوانی, ناصر شاہوانی, نظر جان شاہوانی, وسیم شاہوانی, عامر شہزاد شاہوانی, فواد احمد بنگلزئی طفیل خان بنگلزئی, ماما عزیز شاہوانی, میر احمد شاہوانی, عبدالقادر شاہوانی و دیگر قبائلی عمائدین موجود تھے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو ورغلانے اور ان کو تعلیم سے دور رکھنے کا دور گزر چکا ہے نوجوان نسل ذیادہ سے ذیادہ وقت تعلیم پر صرف کرئے تعلیم سے ہی بلوچستان کی ترقی ممکن ہے اگر ہم تعلیم سے دور رہینگے تو بلوچستان کے تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے اپنا حصہ ڈال نہیں سکتے ۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے بڑی مشکلات اور قربانی دے کر اس ملک کو ہمارے حوالے کیا اب ہمیں ہی اس ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اصولوں کے عین مطابق لے کر چلنا ہو گا , جس طرح ہمارے بڑوں نے اس ملک کے لیے قربانی دی ہے اب ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کا خیال رکھیں اور جہدوجہد کرتے ہوئے اس پاک وطن کو ترقی یافتہ ممالک کے صف اول شامل کریں ۔

ہم سب کو اس ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا تاکہ اس ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم دلوانے میں نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جس کی واضع مثال بلوچستان میں میڈیکل کالجز, بولان میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا یہ تمام نیشنل پارٹی کے تاریخی کارنامے ہیں جن کو ہماری نسلیں ہمیشہ یاد کرینگے۔

بلوچستان کے نوجوان اپنے ملک مادر وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور نوجوان نسل ہی اپنے قلم کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔