لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے تمام بیانیے ناصرف نوازشریف بلکہ ان کی نسلوں سے بھی خوف کے عکاس ہیں اور کچھ لوگوں کی قسمت میں ہی صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف 17 سال پرانے ریفرنس کا مطلب واضح ہے کہ ان کے خلاف پاناما کیس میں کچھ نہیں مل سکا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کے تمام بیانیے ناصرف نوازشریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کی عکاس ہیں اور کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا ہے لکھا ہے۔