اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کب تک قوم سے لوٹی ہوئی دولت کو محفوظ بنانے کے لئے غیرملکی رہنماؤں سے مدد مانگیں گے اور اب ان کی لالچ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کب تک شریف خاندان کی جانب سے مسلسل ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ بھاگے بھاگے غیرملکی رہنماؤں کے پاس چلے جاتے ہیں تاکہ قوم سے لوٹی ہوئی رقم کو محفوظ بنایا جاسکے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کب تک قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے غیرملکی رہنماؤں سے مدد مانگیں گے اب تو ان کی لالچ ملک کی قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے۔