|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2018

خضدار : کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کا لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس ،وڈھ پبلک پارک ،اور اورناچ کے مختلف سکولو ں کا دورہ ،یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائینہ کیا۔

لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے قیام سے ضلع خضدار میں طلباکے لئے اعلی تعلیم کا دروازے کھل گئے ہیں طلباء اپنی توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں موجودہ حکومت انہیں ہر ممکن طریقے سے سہولیات فراہم کرے گی دورے کو موقع پرڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ ارشد حسین جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی پیر کے روز لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائینہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں ن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اندرون بلوچستان طلباء کو علم کی روشنی سے روشناس کرنے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

لسبیلہ یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لسبیلہ یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے طلباء کے لئے علم کے دروازے کھل گئے ہیں اور روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوئے ہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقو ں کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

کمشنر قلات ڈویژن نے وڈھ شہر میں زیر تعمیر پبلک پارک کا معائنہ کیا اور کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی بعد ازا ں کمشنر قلات ڈویژن نے اورناچ میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں تعلیمی ادارے کا کام مکمل کیا جائے ۔

دریں اثناء اورنا چ اور وڈھ میں قبائلی عمائدین نے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی سے ملاقات کئے اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع خضدار میں صوبائی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی اسکیمات جاری ہیں جن میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز ،ہسپتال،ڈیمز وغیرہ قابل زکر ہیں ان کی تکمیل سے عوام کی معیار زندگی بلند ہو گی