خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ بلوچستان میں جامعات کا قیام یہاں کے عوام کے روشن مستقبل کے لئے بے حد ضروری ہے ، بلوچستان کا پڑھالکھاخواب پورا ہوجائیگا۔
علم ایک ایسی روشنی ہے کہ وہ جہالت کی تاریکیوں کو مٹادیتی ہے۔ جب سے انسان نے شعور ی طور پر بیدار ی اختیار کررکھی ہے تب سے علم کی اہمیت مسلّم اور اجا گر ہوتی رہی ہے ۔ہمارے اِرد گرد علم کی رونوق اور ماحول میں اضافہ ہوتا جارہاہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل تعلیمی لحاظ سے روشن اور تابناک ہے ۔
نئی نسل جس اہتمام کے ساتھ زیور سے آراستہ ہو رہی ہے وہ پورے ملک کے لئے نئی نوید اور حوصلہ افزاء ہے،میں نے اپنا ساراوقت انجینئر یونیورسٹی خضدار کی تعمیر و ترقی کے لئے صرف کرتا رہاگزشتہ چند سالوں کے دوران انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں ہر شعبے کو ترقی دیدی گئی ۔
مستقبل میں بھی اسی طرح میں اپنی خدمات اس جامعہ کے لئے صرف کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ خوشی اس بات کی ہے ا س سرزمین پر بسنے والے افراد کو اللہ تعالیٰ نے بے حد ٹیلنٹ عطاء فرمایا ہے ، نوجوانوں کی صلاحیتیں اس کی اعلیٰ مثال ہیں ۔
وائس چانسلرخضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ تعلیمی رونق کو دیکھ کر میں بے حد خوشی محسوس کررہاہوں میری کوشش ہے کہ میں اپنی جتنی بھی صلاحیتیں ہیں وہ بلوچستان کے مستقبل کے لئے صرف کردوں یہاں کے تعلیمی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کروں، اس کے لئے کوشش اور جدوجہد کررہاہوں لاہو ر حکومت کے ساتھ دانش اسکول کے قیام کے لئے ہماری جو بات چیت ہوئی ہے وہ منصوبہ آگے بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ اس کو عملی جامعہ پہنایا جائیگا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہماری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ خضدار جامعہ آج پورے ملک میں ایک نامور تعلیمی ادارے بن چکی ہے ۔ یہاں سے فارغ ہونے والے انجینئرز بے حدصلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں ۔ جو اپنی خدمات ملک و قوم کے صرف کرتے رہتے ہیں ۔۔
بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام خوش آئند ہے ، انجینئر محمدامین
وقتِ اشاعت : January 2 – 2018