|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2018

قلات: قلات کے پہاڑوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد دونوں افراد کو نا معلوم افراد نے پہلے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ملزمان موقع فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال پہنچا دیا ۔

قلات پولیس کے مطا بق گزشتہ روز پولیس تھا نہ سٹی کے ایریا عزیز آباد کے پہاڑوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی جنہیں پہلے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔

قلات پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں ۔