|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2018

کوئٹہ:  ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے فرائض میں غفلت بر تنے پر ایس ایچ او سریاب تھا نہ سمیت 10اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان نے فرائض میں غفلت بر تنے والے ایس ایچ اوسریاب تھانہ عابد رضا مینگل ،سب انسپکٹر مقصود احمد ،سب انسپکٹر غلام نبی،اے ایس آئی محمد ابراہیم،اے ایس آئی منظور احمد ،ہیڈ مہرر تھانہ سریاب محمد صادق ،محر ر سیف اللہ ،محرر عجب خان ،تعمیلی رحمت اللہ اور کا نسٹیبل محمد وسیم کو معطل کردیا تمام اہلکاروں کو معطلی کے بعد پولیس لائن ہیڈکوارٹر رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے