|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2018

خضدار :  خضدار پولیس اور سی آئی اے نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے سے ایک کاروائی کے دوران ڈیڈھ سال قبل خضدار سے مبینہ طور پر آغواء ہونے والے پولیس حوالدار سمیت دو افراد کو بازیاک کر لیا ۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سندھ و بلوچستان کے سرحدی علاقے میں مغوی پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو چھپا رکھے ہے جس پر ایس ایچ او سٹی شربت خان عمرانی اور سی آئی اے انچارج عطاء اللہ جاموٹ کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جو متعلقہ جگہ پر چھاپہ مارکر تقریباً ڈیڈھ سال قبل سلطان ابراہیم خان روڈ سے پولیس حوالدار بشیر احمد ولد علی محمد اور وڈھ سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے افراد غلام مصطفی اور عبدالغنی کو بھی بازیاب کیا گیا رات گئے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس کے بازیابی کی تصدیق کر دی