|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2018

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے قائدین نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی حکومت امریکہ کیخلاف پاکستان کو دے جانے والی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیکر اعلان جہاد کیاجائے،

پاکستان افغانستان میں کوئی یتیم خانہ نہیں، اسلامی خود مختار ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہیں پاکستان میں قیدامارت اسلامی افغانستان کے قائدین ملا برادر سمیت تمام قیدیوں کو رہا کر دے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر وبلوچستان کے صوبا ئی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ،ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہر اللہ جمعیت نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ومرکزی ترجمان حاجی سیدعبدالستار دشتی ،مولانا نیاز محمد بڑیچ، مولوی خدائے نظر ، عبداللہ حقانی ، مولوی رحمت اللہ حقانی، ماسٹر نادر خان ، مولانا ابراہیم مولوی عبدالرحیم ، حاجی حبیب اللہ ، صافی حاجی داد محمد، حاجی میر دوست ،فیض اللہ اخوندزادہ اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ میں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کو دھوکے باز جھوٹا ملک اور اربوں ڈالر کے احتساب بانٹنے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بڑے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل شدید سردی میں جمعیت نظریاتی کے دفتر پر نجم الدین سے مولانا عبدالقادر لونی مولانا قاسمی قاری مہر اللہ ، سید عبدالستار شاہ جشتی اور دیگر کے قیادت میں بہت بڑا احتجاجی ریلی نکالی گئی جو نیو نجم الدین روڈ گوردت سنگھ روڈ ،میکانگی روڈ، لیاقت بازار ، میزان چوک شارع اقبال ،منان چوک سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنادیا۔

مظاہرین نے امریکی پرچم کو روڈ پر کھینچتے ہوئے تمام روڈ پر عوام نفرت سے امریکی پرچم پر تھوکتے ،پاؤں تلے روندتے رہے، مظاہرین مجاہدین اسلام امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد مولوی اختر محمد ،مولوی اختر محمد عثمانی مولوی صبعت اللہ اخوندزادہ زندہ باد امریکہ اسرائیل بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد امریکہ کا جویار ہے ۔غدار موت کا حقدار کے زبردست نعرے لگاتے رہے ، جلسے کی صدارت ضلعی امیر قاری مہر اللہ نے کی۔

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قائدین مولانا عبدالقادر لونی مولانا محمود الحسن قاسمی، قاری مہر اللہ، سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور دیگر نے کہا ہے کہ امریکہ کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان نہ افغانستان نہ عراق نہ شام ہے بلکہ پاکستان ایک نظریاتی ایٹمی طاقت کے علاوہ کفری دنیا کے مظالم کیخلاف کفری دنیا کے سازشوں کیخلاف ابابیل کے فوج رکھنے والے ملک ہیں ۔

پاکستان کے ہر داڑھی پکڑی رکھنے والے ملک کے تحفظ کرنے والے فدائی کروڑوں عوام کے ملک ہیں جو امریکہ کے غنڈہ گردی ، دہشت گردی کیخلاف اپنے ملک کے دفاع کیلئے امریکہ کے کسی بھی غلطی پر امریکیوں کیلئے پاکستان دوسرا قبرستان بنا کر رکھ دیں گے