کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پارٹی صوبے میں مضبوط ہے اور چند مفاد پرستوں کے پارٹی سے بغاوت کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
مسلم لیگ(ن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے اکثریتی اراکین اسمبلی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔
چند افراد کی بغاوت سے پارٹی پر اثر نہیں پڑے گا ،سردار یعقوب خان ناصر
وقتِ اشاعت : January 8 – 2018