کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے مراسلہ گورنر بلوچستان کو بھجوادیا۔
بلوچستان اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے آئین کے آرٹیکل 109(A) اسمبلی رول 15کے تحت نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے مراسلہ گورنر بھجوادیا ہے اسمبلی اجلاس میں نئے لیڈرآف ہاؤس کا انتخاب آرٹیکل (4)130کے تحت عمل میں لایا جائے گا
نئے قائد ایوان کے انتخابات ،اسمبلی اجلاس کیلئے گورنر کو سمری ارسال
وقتِ اشاعت : January 10 – 2018