|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2018

خضدار: ڈی آئی جی خضدار رینج نثار احمد خان نے کہاہے پولیس کے جوان قربانیاں دیکر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کردار ادا کررہی ہیں ۔

ایک کانسٹیبل پوری پولیس کی شان ہوتی ہے ۔مجھے پولیس کی قربانیوں اور ان کی خدمات پر فخر حاصل ہے ۔

،محدود نفری کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبہائی ہے ۔ مستقبل میں بھی امن وامان کے قیام کے لئے پولیس ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی ۔

آنے والے الیکشن میں سیکورٹی کے لئے پولیس خصوصی حکمت عملی مرتب کررہی ہے،ڈویژنل سطح پر الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سیکورٹی دینے کے لئے ہم کام کررہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی تھانہ خضدار کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ شربت خان نے سٹی تھانہ اور ریکارڈ کے متعلق ڈی آئی جی کو بریفنگ دی ۔

جب کہ خضدار انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، بشیراحمد جتک ،تاج محمد ہندوتاجر ان جواری لال ، بی کا نے بھی ان سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔

جب کہ پولیس آفیسران ایس ایچ او شربت خان ایس ایچ او صدر بھاول خان سب انسپکٹر محمد حیات اے ایس آئی ذکریامحمد حسنی اے ایس آئی محمد بخش ڈی ایس پی سٹی عبدالستار حاصل خان قمبرانی ہیڈ محرر سٹی عبدالقدوس محمد حسنی اے ایس آئی محمدا مین بھی یہاں موجود تھے ۔

ڈی آئی جی خضدار نے اس سے قبل سٹی تھانہ کے مختلف برانچ کا معائنہ کیا اور ہیڈ محرور عبدالقدوس محمد حسنی کی جانب سے اپنے آفس کو بہتر بنانے پر انہیں سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کردیا ۔

ڈی آئی جی خضدار رینج نثاراحمد خان نے کہاہے کہ پولیس ایک جانباز فورس ہے ، جس نے ہمیشہ اپنی جان کی پروا کیئے بغیر حفظ امن کے لئے کام کیا ہے ۔آج بھی پولیس ملک کا مائیہ ناز فورس کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تھانوں کی حالت بہتر ہورہی ہے یہاں سے عوام کو انصاف مل رہاہے ، ہماری خواہش ہے کہ پولیس میں مذید اصلاحات لا کر عوام کو مذید ریلیف مہیا کیئے جائیں آنے والے وقتوں میں پولیس میں مذید بہتری اور نکھار آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بھی خصوصی پلان مرتب کررہے ہیں ۔