کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق مشیر وزیراعلیٰ عبیداللہ جان بابت نے کہا ہے کہ وزرات اعلیٰ کے عہدے پر مقابلہ سخت ہے مسلم لیگ (ن)‘ پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی متفقہ امیدوار لائیں گے اور جیت ہماری یقینی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ آخری حد تک اتحاد نبھایا اور آئندہ بھی اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے
ہم نے ہمیشہ جمہوری عمل کو فروغ دیا مگر افسوس کہ جن لوگ کم ووٹوں سے منتخب ہوئے اور سابقہ وزیراعلیٰ سے بے وفائی کی مستقبل میں اس کا جواب ضرور دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ جن قوتوں نے یہ سازش کی ہے یہ جمہوریت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے مگر ہم تینوں اتحادی اس سازش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کریں گے اور جن سیاسی جماعتوں نے اپنی جانب سے وزیراعلیٰ کو نامزد کیا ہے۔
ان کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اور ہم جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے مقابلہ سخت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جیت ہماری ہوگی اور پشتونخوامیپ اتحادیوں کیساتھ ملکر اپنا وزیراعلیٰ نامزد کریں گے ۔