|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2018

 لاہور: نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوآشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں طلب کرلیا ہے۔

 نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22جنوری کوصبح 10.30 بجےطلب کرلیا ہے۔

نیب لاہور نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کے گھپلے کی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔

نیب کی جانب سے سے جاری کئے گئے نوٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ سی ای او پیراگون ،ایل ڈی اے افسران سمیت پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔