راولپنڈی: ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے لکھانی درہ کوڑا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر پاکستان رینجرز پنجاب نے آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا جب کہ دو طرفہ فائرنگ میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور ان کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، 2 مشین گنز، 4 میگزین اور 50 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد فورسز کے جوانوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔