کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق اٹھارہ جنوری کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پل پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے تین اہلکار شہید ہوئے تھے۔
حکومت بلوچستان نے دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے یا گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے متعلق اطلاع کوئٹہ پولیس کے کنٹرول نمبر پر دی جاسکتی ہے۔ اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائیگا۔
حکومت نے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی گرفتاری میں چلنے والوں کیلئے انعام کااعلان
وقتِ اشاعت : January 23 – 2018