کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ بلوچستان رجسٹریشن آف رینٹیڈ ایکٹ کے تحت کا رروائی کر تے ہوئے تھانہ پشتون آباد شالکوٹ ، نیو سریاب کے علاقوں سے پانچ افراد کو گرفتا رکر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز پولیس نے بلوچستان رجسٹریشن آف رینٹیڈ ایکٹ کے تحت کا رروائی کر تے ہوئے گزشتہ روز بھی جناح ٹاؤن، سریاب ، پشتون آباد کے تھانوں سے پانچ مالکان ، پراپرٹی ڈیلر اور کرایہ دار کو گرفتار کیا تھا اسی طرح آج دوسری کا رروائی میں پشتون آباد اور نیو سریاب کے علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئے مزید پانچ افراد کو گرفتار کر کے کا رروائی شروع کر دی۔
کرایہ دار ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کرلیا ، رزاق چیمہ
وقتِ اشاعت : January 24 – 2018