|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کی رکن شکیلہ نوید دہوار اور بی این پی قطر کے صدر واجہ رشید مینگل نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر پر حملہ بلوچ قومی روایات پر حملہ ہے جو یہاں آباد اقوام اور قبائل کے لیے کسی صورت قبول نہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گھرانے کی دلیرانہ اور بلوچ قوم کے لیے بے لوث خدمات سے بوکھلائٹ کا شکار اور پارٹی کی تاریخی جدوجہد اور قربانی سے نابلد قوتیں ایک مرتبہ پر غیر جمہوری وطیرہ اختیار کرتے ہوئے پارٹی کودیوار سے لگانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

اوچھے ہتھکنڈوں ظلم اور جبر کے ذریعے نہ پہلے کبھی پارٹی کو بلوچ قومی سوال کی جدوجہد سے ہٹایا جاسکا ہے نہ آئندہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ہمیں بلوچ قوم کی خدمت سے دوررکھا جاسکتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے سماج دشمن عناصر کا پارٹی قائد کے گھر پر حملہ پورے سماج پر حملے ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر واقعہ میں ملوث افراد اور ذمہ داروں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔