|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ساراوان ہاؤس کوئٹہ میں بی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی صدارت میں اجلاس

 اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر ‘ ملک ابراہیم کاسی ‘ بی این پی کے مرکزی رہنماء میر عمران بنگلزئی قاری اختر شاہ ‘ بی این پی (عوامی) کے رحیم ترین ‘ واحد بلوچ ‘ آصف بلوچ ‘ جمعیت نظریاتی کے قاری مہر اللہ ‘ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل جمہوری وطن پارٹی کے شمس کرد ‘ندیم کاکڑ ‘ پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین بلال کاکڑ کے علاوہ پشتون کونسل کے عمران کاکڑ نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں بلوچستان کے طالبعلموں پر لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں دہشت گرد تنظیم اسلامی جمعیت طلباء کے غنڈوں کے وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی پنجاب حکومت اور وہاں کی انتظامیہ اور پولیس کی جانبداری کی بھی مذمت کی گئی جنہوں نے دہشت گرد تنظیم اسلامی جمعیت طلباء کے رہنماء جو دہشت گرد حملہ میں ملوث تھے ۔

ان کو گرفتار کرنے کے بجائے پشتون بلوچ طلباء کو گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گرفتار تمام پشتون بلوچ طلباء کو فوری طورپر رہا کیا جائے

اجلاس کے فیصلوں کا اعلان آج 12 بجے کوئٹہ پریس کلب میں مختلف سیاسی جماعتیں مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گی ۔