حب: ممبر صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی کے زیر صدارت لیڈا ریسٹ ہاوس حب میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی چیف آفیسر میونسیپل کارپوریشن حب عبدالجلیل زہری NHA حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے حب شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری کردہ 20 کروڑ روپے کے فنڈز کی اسکیمات کے حوالے تجاویز لی گئیں اس موقع پر سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان حب نے حب کی خوبصورتی کے لیے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا ہے جس سے سیوریج نکاسی آب سمیت اوور ہیڈز کی تعمیر کی جائیگی ایسے منصوبوں پر کام ہوگا جو دیرپا ہوں ۔
علاوہ ازیں سردار صالح بھوتانی نے عوامی رابطہ آفس میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں سی ایم پیکیج سے شہر کی تعمیر وترقی کے اہم منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہوگا ہمیشہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور یہاں کے عوام سے محبت کا رشتہ ہے جو انشاء اللہ قائم رہے گا۔
حب کی خوبصورتی کیلئے 20 کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں ،صالح بھوتانی
وقتِ اشاعت : January 27 – 2018