|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2018

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احمد خان سرپرہ کے شہید ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے جس پر قوم کو فخر ہے ۔

انہوں نے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبروجمیل کی دعا بھی کی ہے۔