کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجونے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے تعلق رکھنے والی بچی فرح بی بی کی بیماری کانوٹس لیتے ہوئے اس کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کہ ہدایت کردی ہے۔
خروٹ آباد کی بچی فرح بی بی پانچ سال قبل غلط انجکشن لگنے کی بناپر بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہوگئی تھی اور گذشتہ پانچ سال سے وہ اس کیفیت سے دوچار ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی اطلاع کے مطابق بچی کا علاج کراچی میں ممکن ہے لیکن اس کا والد ایک غریب شخص ہے جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت عبد الماجد ابڑوکو ہدایت کی ہے کہ بچی کے علاج کے انتظامات کیئے جائیں جس کے تمام اخراجات حکومت بلو چستان برداشت کرئے گی۔
عوامی حلقے نے وزیراعلیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ غریب عوام کو بنیادی سہولتوں خاص طور سے صحت کی سہولیتں مہیاکی جائیں تو ریاست ،ریاستی اداروں اور نظام پرعوام کے اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلیٰ کا خروٹ آباد کی بیمار بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی ہدایت
وقتِ اشاعت : February 1 – 2018