|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2018

ملتان: جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ اسلام آباد کی حکومت ہے۔

حافظ سعید  کا کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ 70 سال سے الجھا ہوا ہے اور کشمیری پاکستان کے جھنڈے میں دفن ہورہے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ اسلام آباد کی حکومت ہے۔

حافظ سعید کا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کہتا ہے مجھے کیوں نکالا اُس کے دستخط پرمجھے گرفتارکیا گیا اور نوازشریف کے جانے کی ایک بنیادی وجہ اس خون سے غداری ہے جواس نے کی لیکن نواز شریف یہودیوں کوپسند آنے والے بیان دے رہے ہیں،میں اب بھی کہتا ہوں توبہ کرلو۔ 

حافظ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ کوختم کرے اور اس ضمن میں سینیٹ کے لوگ جاکراقوام متحدہ کے سامنے دھرنا دیں جب کہ تحریک کشمیرنتیجہ خیز مرحلے تک پہنچ چکی ہے اور انشااللہ 2018 کشمیرکے نام ہوگا۔