اسلام آباد: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے گلگت بلتستان میں پاک چین راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان حکومت کو صوبے میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ گلگت بلتستان میں پاک چین راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے منصوبہ بندی بھی کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر صوبے میں جاری سی پیک سے منسلک تمام منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔