کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات انوار الحق کاکڑ نے سینئر صحافی اور روزنامہ بلوچستان ایکسپریس اور روزنامہ آزدی کے چیف ایڈیٹر صدیق بلوچ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدیق بلوچ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے شعبہ صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے دیر تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
انوار الحق کا کڑ کا سینئر صحافی صدیق بلو چ کے انتقال پر اظہار افسوس
وقتِ اشاعت : February 7 – 2018